بڑی تعداد میں لوگوں کی جماعت اسلامی میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ مستقبل جماعت اسلامی کا ہے۔ قوم کو جن مسائل کا سامنا ہے وہ حقیقی معنوں میں ان مسائل سے نکلنا چاہتی ہے

سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبر پختونخوا و پارلیمانی لیڈرجماعت اسلامی عنایت اللہ خان کا شمولیتی تقریب سے خطاب

اتوار 4 دسمبر 2016 20:50

ْپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) سینئر وزیر برائے بلدیات و دیہی ترقی خیبر پختونخوا و پارلیمانی لیڈرجماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگوں کی جماعت اسلامی میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ مستقبل جماعت اسلامی کا ہے۔ قوم کو جن مسائل کا سامنا ہے وہ حقیقی معنوں میں ان مسائل سے نکلنا چاہتی ہے ‘جماعت اسلامی ان کو بحرانوں سے نکلنے کا راستہ دکھائے گی۔

اب تقریروں اور نعروں سے نہیں کچھ کرکے دکھانے سے ہی کام چلے گا۔اگلے الیکشن میں قوم کو ایسا قابل عمل منشور دیں گے کہ ان کی زندگیاں بدل جائیں گی۔ جب تک ملک پر مٹھی بھر مراعات یافتہ طبقہ اور وڈیرے اور جاگیر دار قابض ہیں عوام مسائل کی دلدل سے نہیں نکل سکتے ،عوام کو ان کی گردنوں پر مسلط استعماری قوتو ں کے آلہ کاروں سے نجات دلاناجماعت اسلامی کا اصل ہدف ہے۔

(جاری ہے)

وہ نومقام جبہ دیر سٹی میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔جلسہ سے ڈسٹرکٹ یوتھ ممبر ڈاکٹر ظہیر اور تحصیل ممبر ڈاکٹر جاوید نے بھی خطاب کیا۔جلسہ میں تاج محمد،رسول خان،محمد روز خان،عزیزالرحمان،تازہ گل،جمیل،زمین،دوست محمد،فیض محمد ،یار محمد،باچا محمد،گل محمد،امین،نادر،یوسف،سید رحیم، اور ابراہیم وغیرہ نے مختلف جماعتوں سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عنایت للہ خان نے کہا کہ دیر بالا اور خیبرپختونخوا کو ترقی دینے کے پروگرام پر عمل درآمد جاری ہے اور لوگ واضح فرق محسوس کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ دیر بالا کی پسماندگی دور کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ہمارے منصوبوں میں معیار کے ساتھ شفافیت بھی نمایاں ہیں۔ہماری قیادت دیانتداری کے ساتھ کام کرتی ہے ہم خود کرپشن کرتے ہیں اور نہ کسی کو کرپشن کرنے دیتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اتحادی حکومت اصولوں کی بنیاد پر قائم ہے اور باقاعدہ معاہد کے تحت حکومتی امور چل رہے ہیں انھوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات میںکاکردگی کی بنیاد پر حیران کن نتائج آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :