محکمہ پولیس کے افسر کی شادی نے غریب کا گھر اجاڑدیا

بے تحاشہ ہوائی فائرنگ سے معصوم بچے کو گولیاں لگنے سے جان چلی گئی ‘ بچے کو گولیاں لگنے کے بعد بھی نہ تو محفل موسیقی کو روکا گیا اور نہ ہوائی فائرنگ بند ہوئی غریب والد پر دباؤ ڈال کر فیصلہ کرالیا گیا ‘ تھانہ پروآ میں نامعلوم افراد کیخلاف ہوائی فائرنگ کا مقدمہ درج

اتوار 4 دسمبر 2016 20:50

پروآ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) محکمہ پولیس کے افسر کی شادی۔غریب کا گھر اجڑ گیا۔ بے تحاشہ ہوائی فارنگ سے معصوم بچے کو گولیاں لگنے سے جان چلی گئی۔ بچے کو گولیاں لگنے کے بعد بھی نہ تو محفل موسیقی کو روکا گیا اور نہ ہوائی فائرنگ بند ہوئی۔ غریب والد پر دباؤ ڈال کر فیصلہ کرالیا گیا۔ تھانہ پروآ میں نامعلوم افراد کے خلاف ہوائی فائرنگ کا مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ پروآ کی حدود گاؤں جٹہ میں ایس ایچ او ٹانک طارق سلیم کی شادی کی تقریب میں مقامی گلوکار ریاض ماہی کی محفل موسیقی جاری تھی جس میں بے تحاشہ ہوائی فائرنگ کی گئی۔ تھانہ پروآ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر شادی میں ہوائی فائرنگ پولیس انتظامیہ کی افسر شاہی کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

ہوائی فائرنگ کے دوران محمد رمضان ولد عبدالرحمن قوم موچی سکنہ جٹہ کو دو فائر لگ گئے جس کے نتیجے میں موصوف زمین پر گر پڑا اور تڑپنے لگا۔

زرائع کے مطابق بچے کی عمر تقریبا چودہ سال بتائی جا رہی تھی۔ بچے کے زخمی ہونے اور تڑپنے کے بعد بھی محف موسیقی نہ بند کی گئی اور نہ ہی ہوائی فائرنگ میں کمی کی گئی۔ زرائع کے مطابق زخمی بچے کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ ایمرجنسی کی صورت میں لے جایا گیا۔ جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچہ دم توڑ گیا۔ مبینہ اطلاعات کے مطابق متوفی کے والد پر دباؤ ڈال کر فی سبیل اللہ معاف کرادیا گیا ہے۔

جبکہ یس ایچ او طارق سلیم کی شادی پر ہونے والے واقعہ پر ایس ایچ او پروآ منہاج سکندر سے م?قف لیا گیا تو انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مخبر کی اطلاع پر جائے واردات پر پہنچ گئے اور متوفی کے والد سے رپورٹ درج کرانے کی استدعا کی تو متوفی کے والد عبدالرحمن نے کہا کہ ہم فی سبیل اللہ معاف کردیا جبکہ ہوائی فائرنگ کا رپورٹ تھانہ میں زیر مقدمہ 497جرم ہوائی فائرنگ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے