ْاسلام آباد پولیس کی قانون دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں‘ 7 ملزمان گرفتار ‘ اسلحہ و منشیات برآمد

اتوار 4 دسمبر 2016 20:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) وفا قی پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران 07ملزمان کو گرفتار کرکے 1450گر ام ہیر وئن ، 23بو تلیں ، 25ڈبے بئیرشراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے مقدما ت درج کرلیے گئے ۔ مزید تفتیش جا ری ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق تھا نہ تر نو ل پولیس نے دوران گشت ملزم محمد غضنفر کو گرفتار کرکے ا س کے قبضہ سے 1450گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔

تھا نہ بھا رہ کہو پولیس نے دوران گشت و پڑتال ملزم گل شاد سے 7لیٹرشراب بر آمد ہوئی جو مو ٹر سائیکل نمبر ANL-338 پر سوار تھا ۔تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے دوران گشتبغیر اجازت و NOCغیر قانونی طور پر گیس سلنڈروں میں گیس بھرائی کر نے پرمنعم شکیب کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ کھنہ پولیس نے دو ملزمان سانو ل عبا س او ر عادل کو گرفتار کرکے پسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا۔

تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے دوران گشت 22بو تلیں شراب اور 25ڈبے بئیر کا ر نمبر EJ-524 سے بر آمد کیے۔تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے دوران گشت دو ملزمان راجہ یا سر اور ملک عا دل کو گرفتار کرکے ان سے ایک بو تل شراب برآمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد سا جد کیا نی نے پولیس افسران وملازمان کی اس اچھی کا رکردگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہو ں نے تمام زونل پولیس افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پٹرولنگ اور چیکنگ کو موثر بنائیں اور چیکنگ اور کومنگ کے دوران مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ ان تمام اقدامات کا بنیادی مقصد انفرادی قوت کے ساتھ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا اور موجودہ حالات کے پیش نظر شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے ۔انہوں نے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران اپنے اپنے علاقوں میں خود گشت کریں اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کریں اور ڈیوٹی پر مامور ملازمین کو موجود ہ حالات کے پیش نظر بریف کریں ۔

متعلقہ عنوان :