منتخب بلدیاتی نمائندے اور ٹریڈ یونینز ملکر محنت کشوں کے مسائل حل کر سکتے ہیں ‘جینز اروپ

چوہدری محمد یٰسین نے ہمیشہ محنت کشوںکے حقوق کے تحفظ اور منتخب نمائندوں کو با اختیاربنانے کی بات کی‘ظہور اعوان منتخب عوامی نمائندوں کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا ،لہذا ہمارے مینڈیٹ کا بھی احترام کیا جائے‘چوہدری محمد یٰسین

اتوار 4 دسمبر 2016 20:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) سی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتما م پاکستان ورکرز فیڈریشن اور LOFTFکے باہمی اشتراک سے ایک روزہ سیمینار بعنوان "بلدیاتی نمائندوں اور ٹریڈ یونینز کے درمیان باہمی رابطہ کاری اور لیبر قوانین سے آگاہی "کے سلسلے میں سیمینار سی ڈی اے چیئرمین آفس میں منعقد ہوا جس میں LOFTFکے کنٹری ڈائریکٹر جینز اروپ ،پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اور آئی ایل او گورننگ باڈی کے ممبر ظہور اعوان ،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ،پروجیکٹ منیجر LOFTFشوکت علی انجم اور اسلام آباد سے منتخب ہونے والے مختلف یونین کونسلز کے جنرل کونسلرز،لیڈیز کونسلرز ،اقلیتی اور یوتھ کونسلرز نے شرکت کی ،سیمینار میں لیبرقوانین جس میں سوشل سیکورٹی ،ای اوبی آئی ،ورکرویلفیئر فنڈ ،چائلڈ لیبر کا خاتمہ ،جبری مشقت کا خاتمہ اور خواتین سے امتیازی سلوک کے علاوہ ٹریڈ یونین اور عوامی نمائندوں کے درمیان باہمی رابطہ کاری کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا ،سیمینار میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین نے سب سے پہلے بلدیاتی نظام کو خوش آمد ید کہا کیونکہ دارلحکومت اسلام آباد میں یہ نظام پہلی دفعہ رائج ہونے جا رہا تھا اور ہماری اور اسلام آباد کی عوام کی اس نظام کی کامیابی سے بہت سی توقعات وابستہ ہو چکی تھیں کیونکہ ہم سمجھتے تھے کہ اس نظام کی وجہ سے اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہونگے اور عوامی مسائل لوگوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونگے کیونکہ آپ لوگ بھی ہماری طرح عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر آئے اور آپکو ووٹ دینے والوں کی اکثریت بھی غریب اور محنت کش طبقے پر مشتمل ہے اور یہی وہ رشتہ ہے جو آپ اور ہمارے درمیان ایک پل کی حیثیت رکھتا ہے لہذا وقت کا تقاضا ہے کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں اور ٹریڈ یونینز کے درمیان باہمی رابطہ جدید بنیادوں پر قائم ہو تاکہ محنت کش طبقے کے مسائل حل کرنے میں مدد مل سکے ،ہم نے ہمیشہ آپکے مینڈیٹ کو تسلیم کیا اور آپ سے بھی امید رکھتے ہیں کہ آپ مزدور طبقے کے مینڈیٹ کا احترام کریں گے ،اس سیمینار کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے کہ آپ لوگوں کو غریب محنت کش طبقے کے مسائل سے روشناس کرایا جائے ،آئی ایل او گورننگ باڈی کے ممبر اور جنرل سیکرٹری پاکستان ورکرز فیڈریشن ظہور اعوان نے منتخب نمائندوں سے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین کے رہنماء چوہدری محمد یٰسین نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو محنت کش طبقات کے مسائل سے مزید روشناس کرانے اور انکے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں جن سفارشات کا مطالبہ کیا ہے ہم اپنی بین الاقوامی تنظیم کے قائدین سے جلد بات چیت کر کے ان پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہیں ،لوگوں کی منتخب بلدیاتی نمائندوں سے بہت سی توقعات ہیں لہذا آپ لوگو ں کو بھی اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہونے کے ساتھ ساتھ محنت کشوں سے رابطہ رکھنا اور لیبر قوانین سے واقفیت ہونا ضروری ہے ،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے LOFTFکے کنٹری ڈائریکٹر جینز اروپ نے کہا کہ جمہوریت کی ترقی کے لیے محنت کش کو ان کے بنیادی حقوق دینا بہت ضروری ہے ایسے سیمینار منعقد کرانے کا مقصد یہ ہے کہ جن ممالک کی ٹریڈ یونین مضبوط نہیں اور بلدیاتی نمائندے لیبر قوانین سے آگاہ نہیں ان لوگوں کو ایسے پروگراموں کے ذریعے قوانین سے روشناس کرانا ہے ،ایسے پروگراموں کو منعقد کرانے کے لیے فنڈ کی فراہمی اور انکا بندوبست کرنا ہماری ذمہ داری ہے کیونکہ ہماری اسی کاوش کی بدولت محنت کش طبقہ اور منتخب نمائندے ان مسائل سے روشناس ہوتے ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ محنت کش طبقے کو انکے حقوق ملنے کی وجہ سے ترقی اور جمہوریت ساتھ ساتھ چلتی ہے اور محنت کش طبقے کو اگر حقوق نہ دیے جائیں تو ترقی اور جمہوریت پروان نہیں چڑھ سکتی ،بنیادی جمہوریت میں ترقی کا سلسلہ جب پروان چڑھتا ہے جب وہاں کی عوام کے لیے صحت ،تعلیم اور رہائش کی بنیادی سہولیات فراہم ہو ،میں امید کرتا ہوں کہ آج کے اس سیمینار میں منتخب نمائندوں نے کافی حد تک اس مزدور طبقے کے مسائل اور انکو حل کرنے کے بارے میں معلومات حاصل کی ہیں جس مزدور طبقے کے ووٹوں سے وہ منتخب ہو کر آئے ۔

متعلقہ عنوان :