جماعة الدعوة اسلام آباد کابھارتی جارحیت سے متاثرہ افراد کیلئے امدادی سامان کا قافلہ (آج)روانہ ہو گا

اتوار 4 دسمبر 2016 20:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) جماعة الدعوة اسلام آباد کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے متاثرین افراد کے لیے امدادی سامان کا قافلہ آج بروز سوموار روانہ ہو گا ، 80لاکھ مالیت کا سامان جامع مسجد قباء آئی ایٹ سے امیر جماعة الدعوة حافظ محمد سعید روانہ کریں گے جماعة الدعوة اسلام آباد کے مسئول شفیق الرحمن کے مطابق یہ سامان کنٹرول لائن پر 3ہزار خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا ، خشک راشن پیک میںآٹا،چاول،چینی،کالے چنے،دال مونگ،دال چنا،خشک دودھ، صابن، پتی، گھی، بسکٹ کے علاوہ گرم بستر بھی شامل ہیں ۔

شفیق الرحمن نے اس موقع پر اسلام آباد کے شہریوں کی جانب سے متاثرین کے لیے دل کھول کر امداد کرنے پر تحسین کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں جس طرح اسلام آباد کے رہائشیوں نے تعاون کیا ہے اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،بھارت نے تحریک آزادی سے توجہ ہٹانے کیلئے کھوئی رٹہ اور ہجیرہ سے لیکر پوری کنٹرول لائن پر فائرنگ شروع کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

شہری آبادیوں پر فائرنگ سے کئی افراد شہید ہوئے اور ہزاروں افراد نکل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ سخت سردی کے موسم میں لوگ سکولوں اور دیگر عمارتوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جماعةالدعوة اور فلاح انسانیت فائونڈیشن نے بھمبراور نیلم ویلی سے لیکر سینکڑوں کلومیٹر تک کنٹرول لائن سے ملحقہ علاقوںمیں بڑے پیمانے پر ریلیف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے لوگوں کا جذبہ قابل قدر ہے اور ان کی جانب سے کنٹرول لائن پر موجود بھائیوں کے لیے پیغام ہے کہ وہ کسی صورت انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہر ممکن امداد کریں گے شفیق الرحمن نے کہا کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے لیکن پوری قوم اس موقع پر ایک ہے اور ڈٹ کر سامنے کھڑی ہے اس قوم کا جذبہ ناقابل شکست ہے ۔

متعلقہ عنوان :