عالمی میلاد کانفرنس کی اجازت نہ دینے پر حکومتی منفی رویے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں‘ عمرریاض عباسی

اتوار 4 دسمبر 2016 20:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء)پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمرریاض عباسی،میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے عالمی میلاد کانفرنس کی اجازت نہ دینے اور رکاوٹیں ڈالنے پر حکومتی منفی رویے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی محفل میلاد کی اجازت نہ دینا حکمرانوں کی منافقانا ،دہشتگردانہ پالیسی اور مذہبی دہشت گردی ہے،انہوںنے ملک بھر میں عشاقان رسولؐ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تنظیموں اور دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والوں کو اجازت دینا اور حضورؐ کے میلاد کی محفل سجانے والوں کو روکنا حکومت اور اس کے حواریوں کے لئے موت کاپروانہ ثابت ہو گا،انہوںنے کہا کہ مینار پاکستان کے سائے تلے گزشتہ 33 سالوں سے سالانہ عالمی محفل میلادکاانعقاد ہوتا چلاآرہا ہے،جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے عشاقان رسولؐ شرکت کرتے ہیں،اس مرتبہ بھی کانفرنس کی تیاریاں کی جارہی تھیں،لیکن دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والے حکمرانوں کی جانب سے مینار پاکستان پر عالمی میلاد کانفرنس کی اجازت دینے سے مکمل انکار پر اسلامیان پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔