سندھ کا ثقافتی دن منانے کے سلسلے میں مولابخش چانڈیو کی رہائشگاہ سے ریلی نکالی گئی

ٹوپی اجرک میں ملبوس ہزاروں پی پی پی کارکنان نے شرکت کی،کارکنان سندھ کی دھرتی کے گیتوں پر رقص کرتے رہے

اتوار 4 دسمبر 2016 20:41

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی حیدرآباد کی جانب سے سندھ کا ثقافتی دن منانے کے سلسے میں آج صوبائی مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کی رہائشگاہ سے ایک ریلی نکالی گئی جس میں سندھی ٹوپی اجرک میں ملبوس ہزاروں پی پی پی کارکنان نے شرکت کی - ریلی میں شامل پی پی پی کے ہزاروں کارکنان سندھ کی دھرتی کے گیتوں پر رقص کرتے رہے اور اپنی ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب حیدرآباد پھنچے جہاں عمیر مولابخش چانڈیو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 4 دسمبرکو یوم ثقافت منانا سندھ کے باشندوں کیلئے ایک بڑی خوشی کی بات ہے جس کی وجہ سے ہر طرف ان کے چہرے ثقافتی رنگوں سے مہک رہے ہیں -یوم ثقافت کے حوالے سے بچے ، بزرگ ، خواتین ، طالبعلم ، کسان اور مزدور آج نفرت اور تعصب سے پاک رہتے ہوئے قومی عید کا دن منارہے ہیں جبکہ اسکولز ، کالجز اور یونیورسٹیز میں ثقافتی تقریبات ہو رہی ہیں - انہوں مزید کہاکہ جس قوم نے اپنی ثقافت کو بہلا دیاوہ ماضی کا قصہ ہوچکی ہیں سندھیوں نے صدیوں سے اپنی تھذیب ، زبان اور ثقافت کو ہمیشہ یاد رکھا ہے اور اس کے حفاظت بھی کی ہے - اس موقع پر نجیب ابڑو ، فیاض کلیار،نعیم چانڈیو،نواز خان، امان کاکا،سلمان پٹھان اور پی پی پی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :