جامعہ کراچی: ڈاکٹر آف فارمیسی(صبح وشام) اور ماسٹرز پروگرام کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

اتوار 4 دسمبر 2016 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر آف فارمیسی(صبح وشام)اور ماسٹرز مارننگ پروگرام میں ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کی ’’فہرستیں‘‘ جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر آف فارمیسی(صبح وشام) اور ماسٹرز پروگرام کے ایسے طلبہ جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں، وہ اپنی داخلہ فیس08 دسمبر2016 ء تک جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال نزد پوسٹ آفس میں صبح 9:30 تادوپہر01:00بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو جاری کرہ داخلہ فہرست سے مطمئن نہیں ہیں وہ07 دسمبر2016 ء تک 500/= روپے کے عوض کلیم فارم یوبی ایل بینک کیمپس برانچ سے حاصل / جمع کراسکتے ہیں۔علاوہ ازیں طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کلیم فارم جامعہ کراچی کے جاری کردہ ٹیسٹ اسکور اور کلوزنگ پرسنٹیج کو مدنظررکھتے ہوئے جمع کرائیں۔#

متعلقہ عنوان :