ایشین نیٹ بال چمپئن شپ کیلئے پاکستان مینز نیٹ بال ٹیم کا اعلان

اتوار 4 دسمبر 2016 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مد ثر آرائیںنے ایشین مینز نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کے لیے پاکستان مینز نیٹ بال ٹیم کا اعلان کر دیا جس میں محمد اختر کو پاکستان نیٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے بقایا کھلاڑیوں میں محمد ظہویر، صمد مسعود، عمیر حسن، اعجازالحق، عامر رشید ، زاہد اقبال، خورشید احمد، عثمان بشیر، عبدالحق، فیصل الرحمن اور علی رضا شامل ہیں جبکہ محمد ریاض کو ٹیم مینجر، انوار احمد انصاری کو ٹیم کوچ اور یاسر جاوید کو ا سسٹنٹ کوچ و فزیکل ٹرینرنامنز کیا ہے۔

وازارت بین الصوبائی رابطہ حکومت پاکستان اور پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایشین نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کے لئیے این او اسی جاری کے دی ہے جبکہ ملا ئیشین ایمبیسی نے بھی پاکستان نیٹ بال ٹیم کو ویزے جاری کر دئیے ییں۔

(جاری ہے)

ایشین مینز نیٹ بال چیمپین شپ ۶۱۰۲ جوکہ ۹سے ۱۱ دسمبر منعقد ہو رہی ہے جس میں پاکستان کے علاوہ انڈیا،سنگاپور، ملائیشیا، ہانگ کانگ اور برونائی کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

پاکستان اپنا پہلا میچ سنگاپور کے خلاف مورخہ ۹ دسمبر کو ساڑھے گیارہ بجے کھیلے گا جبکہ اسی دن دوسرامیچ ہانگ کانگ کے خلاف شام چھ بجے کھیلے گا،مورخہ ۰۱ دسمبر کو پاکستان اپنا پہلا میچ کو ساڑھے گیارہ بجے برونائی کے خلاف کھیلا گا جبکہ دوسرا اہم میچ انڈیا کے خلاف ساڑھے چار بجے ہو گا اور اسی دن تیسرا میچ ملائیشیا کے خلاف رات آٹھ بجے کھیلے گا۔ایشین نیٹ بال چمپئن شپ کا فائنل مورخہ گیارہ دسمبر کو دوپہر 1.30 پر کھیلے جائے گا جبکہ تیسری پوزیشن کا میچ ساڑھے گیارہ بجے کھیلے جائے گا۔

متعلقہ عنوان :