پی ٹی آئی کی جانب سے یوم ثقافت سندھ کے موقع پر سندھی ٹوپی اور اجرک کی بہاریں

سندھی ،بلوچی ، سرائیکی اور دیگر زبانوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت

اتوار 4 دسمبر 2016 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) کراچی میں تحریک انصاف کی جانب سے یوم ثقافت سندھ کے موقع پر سندھی ٹوپی اور اجرک کی بہاریں ۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں سندھی ،بلوچی ، سرائیکی اور دیگر زبانوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت ،سندھی ثقافت سے سجی بس پر سندھی اور ملی نغمات پر کارکنوں کا والہانہ انداز میں رقص ،کراچی کے تمام اضلاع سے نکالی گئی ریلی انصاف ہائوس میں آکر جمع ہوئی اور ایک بڑی ریلی کی صورت میں شاہراہ فیصل سے ہوتی ہوئی شہر قائد کی سڑکوں پر رواں دواں ہوئی اس موقع پر تحریک انصاف کے عہدیداران ،کارکنان ،خواتین ،بچوں اوربزرگوں نے بہت بڑی تعداد میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا ،اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنمائوں میں کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی،ڈاکٹر مسرور سیال،نعیم عادل شیخ، راجہ اظہر ،طاہر نیازی ، خالد نیازی شیخ اقبال ، کاشف نظامی، جوریہ بتول ، جمیلہ بلوچ ،دعا بھٹواور دیگرنے شرکت کی اور ثقافتی بس کے زریعے کارکنوں سے خطابات کیئے، ریلی شاہراہ فیصل انصاف ہائوس سے نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی کراچی پریس کلب پر اختتام پزیر ہوئی، جگہ جگہ والہانہ انداز میں استقبال کرنے پر شہر قائد کی عوام کااظہار تشکر کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہاکہ آج سندھ بھر میں نفرتوں کے خاتمے کا دن ہے ہماری ریلی اور تقاریب میں اس ہر زبان بولنے والا موجود ہوتا ہے اس ریلی میں بھی تمام قومیت کے لوگ شامل ہیں ہم یہاں اس ملک کی تمام قوموں کو پاکستان اور سندھی ثقافت کے لیے یکجا کرنے کے لیے یہاں جمع ہیں ،مختلف ڈسٹرکٹ میں گزشتہ دو روز میں مچ کچہریوں اور سندھی موسیقی اورمشاعروں کی تقریبات عروج پر ہیں،جو اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ تحریک انصاف اس ملک میں موجود صوبوں کی ثقافت کے ذریعے وفاق کو مظبوط کرنا چاہتی ہے ،سندھ کی عوام محبت کرنے والی اور پر امن قوموں میں سے ایک ہے اور سندھی اجرک اور ٹوپی ہی ہماری پہچان ہے ،تحریک انصاف سندھ میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دورلانا چاہتی ہے ،انہوں نے کہاکہ سندھ کے کونے کونے سے تعصب اور نفرتوں کا خاتمہ کرینگے ،یہ ہی وجہ ہے کہ اس ریلی میں آج ہر فرد کے چہرے پر خوشی ہے۔

متعلقہ عنوان :