بلدیہ کورنگی کے سینکڑوںایجوکیشن ملازمین نے مین کورنگی روڈپر تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج اور دھرنا

ڈپٹی کمشنر کورنگی کے مظاہرین سے مذاکرات ،دو ماہ کی تنخواہ ایک ہفتے میں ادا کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ایک ہفتے کے لیے موخر کردیا گیا

اتوار 4 دسمبر 2016 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) بلدیہ کورنگی کے تینوںزونز شاہ فیصل ،کورنگی ،لانڈھی کے سینکڑوں ایجوکیشن ملازمین نے دو ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف مین کورنگی روڈ پر ڈپٹی کمشنر کورنگی وڈی ایم سی کورنگی کے دفتر کے سامنے دھرنا دے دیا ۔دھرنا دو گھنٹے جاری رہا ۔مزدور رہنما سید ذوالفقار شاہ نے بلدیہ کورنگی کے ایجوکیشن ملازمین سے یکجہتی اور انکے مطالبات کی منظوری کے لیے دھرنے اور احتجاج میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کورنگی نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور بلدیہ کورنگی کے میونیسپل کمشنر اور قائم مقام ایجوکیشن آفیسر سے صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی کرنے کا حکم دیا اور مظاہرین کو ایک ہفتے میں دونوں تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے سڑک سے دھرنا ختم کرنے کی درخواست کی جس پر مظاہرین سے سید ذوالفقار شاہ اورمیڈیم مزین نے خطاب کرتے ہوئے انہیں ایک ہفتے میں دوماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی سے آگاہ کرتے ہوئے سڑک سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے لیے احتجاج کو موخر کیا جاتا ہے اور دیگر ٹائم اسکیل اپ گریڈیشن سمیت دیگر مطالبات پر ڈی ایم سی انتظامیہ سے بات چیت کی جائے گی ۔اس پر مظاہرین پراض طور پر منتشر ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :