متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) رابطہ کمیٹی کا میڈیکل ایڈ کمیٹی تحلیل کرنے اور 10 رکنی ایڈہاک کمیٹی کا اعلان

فیصلے ایم کیوایم (پاکستان) کے عارضی مرکز پی آئی بی کالونی میں رابطہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کئے گئے ،خالد احمد خان ایڈہاک میڈیکل ایڈ کمیٹی کے نگراں انچارج مقرر

اتوار 4 دسمبر 2016 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی نے میڈیکل ایڈ کمیٹی کو تحلیل کرتے ہوئے 10 رکنی ایڈہاک کمیٹی کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

فیصلے ایم کیوایم (پاکستان) کے عارضی مرکز پی آئی بی کالونی میں رابطہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کئے گئے۔ رابطہ کمیٹی نی10رکنی ایڈہاک میڈیکل ایڈکمیٹی کے نگراں انچارج خالد احمد خان مقرر جبکہ اراکین کمیٹی میںعفان حبیب،رانا شاہد، رانا طاہر، مقصود علی، اعظم بیگ، محمد راشد خان، طاہر احمد خان، کاشان اور محمد فیضان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :