سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مارے گئے پانچ دہشت گردوں کو لاوارث قرار دیکر سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کے حوالے کردیا

اتوار 4 دسمبر 2016 20:40

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء)گزشتہ روز تلی کے قریب سیکورٹی فورسز کے کاروائی کے دوران مارے گئے پانچ دہشت گردوں کو لاوارث قرار دیکر سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل تلی کے قریب تلی تھنک کے مقام پر ایف سی کی آپریشن کے دوران پانچ دہشت گرد کراس فائرنگ میں مارے گئے جن کو لاوارث قرار دیکر سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کے حوالے کردیا سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کے رضاکاروں نے چاکر قلعہ قبرستان میں امانتاً دفنا دئیے۔