رجنی کانت فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ،ْہسپتال منتقل

اتوار 4 دسمبر 2016 20:40

رجنی کانت فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ،ْہسپتال منتقل

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) منفرد اداکاری کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار رجنی کانت اپنی نئی آنے والی فلم ’’2.0‘‘ (ٹوپوائنٹ زیرو) کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وو?ڈ کے لیجنڈ اداکار رجنی کانت 65 سال کی عمرمیں بھی ایکشن فلمیں اورغیر معمولی کردارادا کرنے میں خاصے مشہورہیں، رجنی کانت ہدایتکار ‘‘ایس شنکر’’ کی نئی آنے والی فلم 2.0 کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ منظرکوعکسبند کرانے کے دوران اچانک گرپڑے۔

اداکارکے گرنے سے ان کے گھٹنے میں چوٹ آئی جس کے بعد انہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرکا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اداکارٹھیک ہیں جنہیں طبی امداد کے بعد گھربھیج دیا گیا ہے۔واضح ر ہے کہ فلم 2.0 ایک سائنس فکشن فلم ہے جو آئندہ برس دیوالی کے موقع پر سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :