مومنہ مستحسن اسلام آباد یونائیٹڈ کی سفیر مقرر

اتوار 4 دسمبر 2016 20:40

مومنہ مستحسن اسلام آباد یونائیٹڈ کی سفیر مقرر

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء)پاکستان سپر لیگ کی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے ابھرتی ہوئی نوجوان گلوکارہ مومونہ مستحسن کو اپنا سفیر مقرر کردیا ہے۔پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوک اسٹوڈیو سیزن 9 سے شہرت حاصل کرنے والی مومنہ مستحسن کو اپنی فرنچائز کا حصہ بنا لیا ۔

(جاری ہے)

چمپئن فرنچائز نے گزشتہ روز مومنہ کو سفیر مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اپنا سفیر مقرر کرنے پر بہت خوشی محسوس کر رہی ہوں۔مومنہ نے سفیر مقرر کیے جانے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی سماجی مسائل کے باوے میں سوچ خصوصاً ان کا 'خود مختاری منصوبہ ایسا ہے جس کے بارے میں سوچتی تھی اور میری نظریں اس سلسلے میں کردار ادا کرنے پر مرکوز ہیں۔یاد رہے کہ مومنہ مستحسن نے کوک اسٹوڈیو کے سیزن 9 میں اپنے گانے اور خوبصورتی کی بدولت کافی شہرت حاصل کی اور کوک اسٹوڈیو کی تاریخ میں تین ڈیبیو سونگ گانے والی پہلی خاتون بنیں۔