کالا دھن چھپانے والا بھارتی تاجر گرفتار

اتوار 4 دسمبر 2016 20:40

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) تیرہ ارب 86 کروڑ روپے سے زائد کا کالادھن گھر میں چھپا کر رکھنے والے گجراتی تاجر مہیش شاہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔مہیش شاہ نے انکشاف کیا تھا کہ اس نے مختلف لوگوں کے تیرہ ارب86 کروڑ سے زائد رقم ٹیکس سے بچنے کے لیے گھر میں رکھی ہوئی تھی۔حکومت کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے بعد اس نے رقم کو ظاہر کرنے کا اعلان کیا اور پھر اچانک لاپتہ ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

کل مہیش شاہ اچانک سامنے آگیا اور ایک مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ اسے ان لوگوں نے ہی اس بات پر آمادہ کیا تھا کہ وہ اس رقم کو ظاہر کردے تاکہ اسکیم کے تحت اسے کمیشن بھی مل سکے تاہم میڈیا سے بچنے کیلئے وہ روپوش ہوگیا تھا۔ بعد میں پولیس نے اسے میڈیا کے دفتر سے گرفتار کرلیا۔ مہیش کا کہنا تھا کہ وہ انکم ٹیکس افسران کو ان لوگوں کے نام بتانے کے لیے تیار ہے جن کا یہ کالا دھن ہے۔

متعلقہ عنوان :