عوامی رکشہ یونین پاکستان کا ناجائز چالانوں ،ڈرائیوروں پر تشدد اور سٹینڈ نہ ملنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 4 دسمبر 2016 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) عوامی رکشہ یونین پاکستان نے نیوکیمپس پل پرٹریفک پولیس کے ظالمانہ چالانوں اورڈرائیوروں پر تشدد کرنے اور سٹینڈ نہ ملنے کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت عوامی رکشہ یونین کے مرکزی رہنما مجیدغوری نے کی۔احتجاجی مظاہرہ 4گھنٹے جاری رہا جس کی وجہ سے نیو کیمپس پل پر چاروں طرف کی ٹریفک جام ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرین ٹریفک پولیس کی زیادتیوں ، سٹینڈ نہ ملنے اور پرچی مافیہ کی غنڈہ گردی کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجید غوری نے اعلان کیاکہ اگر 24گھنٹے میں ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو اپنے رکشے نذر آتش کرنا شروع کردیں گے۔انہو ں نے کہا کہ پہلا رکشہ ڈی آئی جی ٹریفک کے دفتر کے سامنے نذر آتش کیا جائیگا۔ جنہوں نے چارج سنبھالتے ہی رکشہ ڈرائیوروںپر ظلم کی انتہا کر دی ہے۔ان کی آشرباد سے ٹریفک وارڈنز نے رکشہ ڈرائیوروں پر سرعام تشدد کرنا شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :