کرپشن کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی ،رشوت ستانی کے خاتمے کیلئے حکومتی کاوشوں کی عالمی سطح پرستائش ‘شہبازشریف
پاکستان رشوت ستانی اور بدعنوانی کے انسداد کیلئے پڑوسی ملک کی نسبت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے جو بدعنوانی کے خاتمے کیلئے وزیراعظم کے عزم کا مظہر ہے،حکومتی امور میں شفافیت ، کرپشن کے خاتمے اور سروس ڈلیوری میں بہتری کی پالیسی کا نتیجہ عالمی سطح پر ملک کے بہتر امیج کی صورت میںبرآمد ہورہا ہے،پاکستان کرپشن کے خاتمے کیلئے کامیاب کوششوں کرنیوالاجنوبی ایشیاکا اکلوتا ملک ہے، کرپشن اوربدعنوانی پر زیروٹالرنس کارویہ بہتر نتائج لارہاہے‘وزیراعلیٰ کا معروف امریکی جریدے ’’فارن پالیسی‘‘ میں کرپشن ،بدعنوانی اور اقربا پروری کے بارے میں شائع ہونیوالی رپورٹ پر تبصرہ
اتوار 4 دسمبر 2016 20:40
(جاری ہے)
وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی امور میں شفافیت ، کرپشن کے خاتمے اور سروس ڈلیوری میں بہتری کی پالیسی کا نتیجہ عالمی سطح پر ملک کے بہتر امیج کی صورت میںبرآمد ہورہا ہے۔
وزیراعلی نے کہاکہ معروف امریکی جریدے’’ فارن پالیسی‘‘ کی رپورٹ جنوری2016 میں ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی طرف سے کرپشن کے خاتمے کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں اور عالمی سطح پر 3درجے بہتری کی رپورٹ کی تائید کرتی ہے۔وزیراعلی محمد شہباز شریف نے بتایا کہ قابل ذکر امر یہ ہے کہ پاکستان کرپشن کے خاتمے کیلئے کامیاب کوششوں کرنے والاجنوبی ایشیاکا اکلوتا ملک ہے۔ایک ایسے ادارے کی طرف سے کرپشن کے خاتمے کیلئے حکومتی کاوشوں کی کامیابی کی تائیدبہت معنی اوروزن رکھتی ہے جو دنیا بھر میںاپنی مضبوط ساکھ رکھتا ہے اور جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ نچلی سطح سے اوپر تک کرپشن اوربدعنوانی پر زیروٹالرنس کارویہ بہتر نتائج لارہاہے۔وزیراعلی نے کہا کہ انسداد کرپشن کیلئے پاکستان کی بہتر کارکردگی اس امرکی دلیل ہے کہ اگر ہم انڈیا پر سبقت حاصل کر سکتے ہیں تو ہم اسے دوسرے امور میں کیوں نہیں ہرا سکتی وزیراعلی شہبازشریف نے کہا کہ اگر اخلاص کے ساتھ منزل کے حصول پر توجہ مرتکز کی جائے تو کوئی بھی چیلنج ناقال تسخیر نہیں رہ سکتا۔انہوں نے کہا کہ یہ قوم ڈوب کر ابھرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہے۔پاکستانی مشکلات کوشکست دینے کی صلاحیت سے مالامال اوریہی وجہ ہے کہ بہت سی اچھی خبریںسامنے آنا شروع ہو چکی ہیں۔وزیراعلی نے مزید کہا کہ 2013 سے اب تک پاکستان کے حالات بہت بہتر ہوچکے ہیں اورمستقبل میںمضبوط اور مستحکم سیاسی ماحول سے پالیسیوں میں تسلسل سے ہم ہر میدان میںمدمقابل کوشکست دینے کی مکمل صلاحیت سے مالا مال ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.