Live Updates

پانامہ پیپر ز کا شکار حکمران جلد ایوان اقتدار سے رخصت ہو نگے ‘ ایوان کے تقدس کو پامال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ‘ عوام کو سہولیات کی بجائے مہنگائی اور بے روزگاری سے دوچار کرنے والے حکمران خادم نہیں ظالم ہو سکتے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر علی اسجد ملہی کا بیان

اتوار 4 دسمبر 2016 20:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر علی اسجد ملہی نے کہا کہ پانامہ پیپر ز کا شکار حکمران بہت جلد ایوان اقتدار سے رخصت ہو جائیں گے ۔ ایوان کے تقدس کو پامال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔ عوام کو سہولیات کی بجائے مہنگائی اور بے روزگاری سے دوچار کرنے والے حکمران خادم نہیں بلکہ ظالم ہو سکتے ہیں ۔

موجودہ طرز حکمرانی سے عام آدمی کو بری طرح نقصان پہنچا ہے ۔ موروثی سیاست کو فروغ دینے والوں نے عوام کومسائل کے علاوہ کچھ نہیں دیا ۔

(جاری ہے)

بادشاہت نما حکومت نے غریب آدمی کو کوئی ریلیف نہیں دے رہی ۔ اشرافیہ اور با اثر افراد کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہے جبکہ غریب عوام پر ٹیکس ہی ٹیکس لگایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم عمران خان سے والہانہ محبت کرتی ہے کیونکہ عمران خان ایک بہادر اور غریب عوام کی آواز بننے والا لیڈر ہے ۔

عمران خان عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ کے پی کے میں قائد عمران خان نے جس طرح عوامی معیار زندگی بلند کیا ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی اور بہت جلد انشاء اللہ پورے ملک میں نظام تبدیل ہو گا اور عوام ترقی کے دھارے میں داخل ہو گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات