مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے عوام سے کئے وعدوں کو پورا کیا ہے ‘ عوام نے جس اعتماد کا اظہار عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) پر کیا تھا آج ہماری قوم اس کے ثمرات سے لطف اندوز ہو رہی ہے

مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اکرام کا بیان

اتوار 4 دسمبر 2016 20:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اکرام نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے عوام سے کئے وعدوں کو پورا کیا ہے ۔ عوام نے جس اعتماد کا اظہار عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) پر کیا تھا آج ہماری قوم اس کے ثمرات سے لطف اندوز ہو رہی ہے ۔ حکومت نے بھی وسائل کا رخ عوام کی طرف پھیر دیا ہے اور ملک بھر میں میرٹ پر جاری ترقیاتی کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے تھے ان کی تکمیل ہو رہی ہے اور مخالفین ترقی کے دشمن ہیں جو ملک کو ترقی کی راہ پر نہیں دیکھ سکتے اور حکومت کی ٹانگیںکھینچ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کو عام انتخابات تک انتظار کرنا ہو گا ۔ عام انتخابات میں ایک مرتبہ پھر پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت قائم ہو گی اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر علیٰ پنجاب میاں شہباز شریف دوبارہ اپنے منصب پر فائز ہوں گے اور پاکستان کی ترقی کے سفر کو جاری رکھیں گے ۔ ملک میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کیا گیا ہے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے پنجاب حکومت نے ضلعی حکومتوں کو خصوصی ہدایات جاری کر رکھی ہیں ۔