وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی کئی عالمی رہنماؤں سے ون ٹو ون ملاقاتیں

بوسنیا کے صدر کی جانب سے گرمجوشی کا مظاہرہ،وزیراعلیٰ شہبازشریف کوبوسنیا کے دورے کی دعوت

اتوار 4 دسمبر 2016 20:30

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ترکی کے شہر قیصری میں آج عبداللہ گل میوزیم اورلائبریری کی افتتاحی تقریب سے پہلے اوربعد میں کئی عالمی رہنماؤں سے ون ٹو ون ملاقاتیں ہوئیں۔ان عالمی رہنماؤں میںبوسنیا کے صدر باقر عزت بیگووچ (Mr.Bakir Izetbegovic)، سابق افغان صدر حامد کرزئی،ترکی کے سابق صدراوروزراء شامل تھے ۔

(جاری ہے)

بوسنیا کے صدر نے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ شہبازشریف سے بڑی گرمجوشی کامظاہرہ کیااوراپنے وفد کو بتایا کہ یہ شہبازشریف ہیں، پاکستان کے وزیراعظم محمد نوازشریف کے بھائی اورپاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے چیف ایگزیکٹو۔ بوسنیا کے صدرعزت بیگووچ نے وزیراعلیٰ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف بوسنیا کا دورہ کررہے ہیں ۔آپ بھی ان کیسا تھ ضرور بوسنیاآئیں۔ہمیں آپ کی میزبانی کر کے خوشی ہوگی۔