چین کی صنعتی ڈیزائن میں دنیا کے ساتھ شراکت داری

اتوار 4 دسمبر 2016 20:30

ہانگ جو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) چائنہ انڈسٹریل ڈیزائن ایسوسی ایشن (سی آئی ڈے ای) نے گزشتہ روز مشرقی چین کے شہر ہانگ جو میں اختتام پذیر ہونے والی پہلی عالمی صنعتی ڈیزائن کانفرنس میں 16بین الاقوامی اداروں کیساتھ اسٹریٹجک پارٹنر شپس کی ہے ۔ سی آئی ڈی اے نے انٹرنیشنل کونسل آف ڈیزائن ،دی بیورو آف یورپین ڈیزائن ایسوسی ایشنز ، ٹرکش پیٹنڈ انسٹیٹیوٹ اور اٹیلین ایسوسی ایشن فار انڈسٹریل ڈیزائن سمیت اداروں کیساتھ انڈسٹریل ڈیزائن مفاہمتی یاداشت کے ایک پیکج پر دستخط کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈیزائن آسٹریلیا کے بورڈ ممبر مارٹین فوئس سلیٹنر نے کہا کہ اس جہت کی سطح کی کانفرنس کی میزانی کرنے کے سلسلے میں چین کے اقدام سے متاثر ہوئے ہیں ۔انہوں نے آسٹریلیا اور چین کے درمیان صنعتی ڈیزائن کے بارے میں مزید تعاون کی توقع کا اظہار کیا ۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق چین میں ایک انڈسٹریل ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ پانچ ہزار سے زائد مینوفیکچرنگ کمپنیاں ہیں اور اس کے علاوہ چھ ہزار سے زائد آزادانہ انڈسٹریل ڈیزائن کمپنیان ہیں ۔ قریباً 300000عوام اس شعبے میں کام کرتے ہیں ۔ کانفرنس میں 43عالمی ڈیزائن اداروں کے 500سے زیادہ صنعتی رہنمائوں نے کانفرنس میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :