چینی ریلوے کمپنی نے کینیا میں تربیتی انسٹیٹیوٹ قائم کر دیا

اتوار 4 دسمبر 2016 20:30

نیروبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) کینیا کے دارالخلافہ نیروبی کے مشرق میں خوش رنگ ،زرد رنگ سے رنگی ہوئی عمارتوں کیساتھ گنجان پودوں والے کیمپس میں ایک ریلوے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ہے جس کا اہتمام چین کی بڑی بنیادی ڈھانچے کی تعمیراتی کمپنی ۔ چائنہ روڈ اور برج کارپوریشن نے کیا ہے ۔

(جاری ہے)

چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن جو نیروبی کو بندرگاہی شہر ممباسا سے ملانے والی 471کلومیٹر لمبی ریلوے لائن بچھا رہی ہے نے ریل کے مستقبل کے آپریٹروں کو تربیت دینے کے لئے یہ انسٹیٹیوٹ قائم کیا اور رقم فراہم کی ہے ۔

کمپنی 2017میں منصوبے کو کاروبار کے لئے کھولنے کے پانچ سال بعد آپریشن کینیا کو منتقل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ اس مشرقی افریقی ملک جہاں ایک صدی قبل برطانوی نو آبادیاتی دور کے دوران واحد ریلوے لائن تعمیر کی گئی تھی امسال اپریل میں کھولا جانے والا انسٹیٹوٹ اپنی نوعیت کا پہلا انسٹیٹیوٹ ہے ۔

متعلقہ عنوان :