آئین کی پاسداری کی جائے ،صدر چین

آئین کے بارے میں عوامی شعور میں اضافہ کیا جائے ہانگ جو میں نمائشی ہال کے افتتاح کے موقع پر پیغام تہنیت

اتوار 4 دسمبر 2016 20:30

ہانگ جو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) چینی صدر چین جن پھنگ نے تیسرا یوم آئین منائے جانے کے موقع پر آئین اور اس پر عمل درآمد کے بارے میں عوامی شعور بڑھانے پر زوردیا ہے ۔ہانگ جو میں ایک نمائشی ہال کے آغاز کے موقع پر بھیجے جانے والی اپنی ایک ہدایت میں انہوں نے کہا کہ آئین میں ملک کے بنیادی قواعد موجود ہیں اور قانون کی حکمرانی پر عمل درآمد کرتے ہوئے ان کی پاسداری کی جانی چاہیے ۔

یہ نمائشی ہال عوامی جمہوریہ چین کے پہلے آئین کے بارے میں دستاویزات پر مشتمل ہے ۔

(جاری ہے)

یہ آئین ہانگ جو میں منعقد کیا گیا اور1954میں لاگو کیا گیا ۔ چین کی سب سے بڑی مقننہ نے 1954کے آئین کی بنیاد پر 4دسمبر1982کو موجود آئین منظور کیا ۔ شی نے کہا کہ یہ نمائشی ہال آئین کے فروغ کے لئے اہم ہے تاکہ لوگ ملکی قوانین سے زیادہ باخبر ہو سکیں اور ملکی قوانین کی پاسداری کریں ۔

انہوں نے نمائشی ہال کی انتظامیہ سے کہا کہ پارٹی قیادت اور قانون کی حکمرانی کو سربلند رکھا جائے اور آئین پر عمل درآمد اورفروغ میں اپنا کردار ادا کریں ۔ چین میں یوم آئین 4دسمبر2014سے منایا جا رہا ہے ۔ گزشتہ سال کے بعد سے تمام منتخب یا مقرر کئے جانے والے اہلکاروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ آئین سے وفاداری کا حلف اٹھائیں ۔

متعلقہ عنوان :