شمال مشرقی چین میں دو نایاب امریکی بارہ سنگوں کو انفراریڈ کیمرہ میں محفوظ کر لیا گیا

اتوار 4 دسمبر 2016 20:30

ہربن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) 2013میں پناہ گاہ کے قائم کے بعد سے پہلی مرتبہ شمال مشرقی چین کے صوبہ ہیلانگ جیانگ میں قومی قدرتی پناہ گاہ میں انفراریڈ کے عملے کے ذریعے 2امریکی بارہ سنگوں کی سرگرمیاں محفوظ کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بیل اور ایک گائے بڑے آرام سے خوراک کی تلاش میں مصروف ہیں اس کا مطلب یہ ہوا کہ ان کے پاس کھانے کے لئے کافی ہے اور خود کو محفوظ خیال کرتے ہیں ۔

یہ بات پناہ گاہ کے عملے نے بتائی ہے ۔ امریکی بارہ سنگا یا ایلک ہرن کے خاندان کے سب سے بڑے اور طویل رکن ہیں اس کی گھٹتی ہوئی آبادی اور محدود آبائی رینج کی وجہ سے امریکی بارہ سنگے 2008کے بعد سے خطرے سے دوچار اقسام کے بارے میں آئی یو سی این کی ریڈ لسٹ پر شامل ہیں ۔ انسانی سرگرمیوں اور ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ان کی آبادی میں کمی آتی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :