چین یمن میں قیام امن کے مفاد میں تعمیری اقدام کا حامی ہے ، مبصرین

اتوار 4 دسمبر 2016 20:30

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) چین نے ہوسی گروپ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے حکومت کی تشکیل پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ کوئی بھی کیا جانے والا اقدام جنگ زدہ یمن میں امن کے مفاد میں ہونا چاہیے ۔ چین یمن میں 2011کے بعد سیاسی انتقال اقتدار کا اہتمام کرنے والے دس ممالک میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

2014کے اواخر میں ہوسیوں کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد ملک میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی ہوسی ۔جی پی سی حکومت پر تشویش اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت کا اعادہ یمن میں قیام امن کی بحالی میں زیادہ کردارادا کرنے کے بارے میں اس کے عزائم کا آئینہ دار ہے ۔ بحیرہ احمر اور مشرقی افریقہ تحقیقی مرکز کے ایک ماہر احمد نعمان کا کہنا ہے یمن قدرتی وسائل کی وجہ سے ایک شاندار ملک ہے جس کی چین کو بنیادی ڈھانچے کے ان منصوبوں کے لئے ضرورت ہے جس کے لئے وہ کنٹریکٹ حاصل کرے گا۔

متعلقہ عنوان :