پانامہ لیک کیس میں کمیشن بنانے کے مطالبے پر تحر یک انصاف جماعت اسلامی سے ناراض ہوگئی

جماعت اسلامی نے تحر یک انصاف کی مخالفت اور ہمیں کمزور کر نے کی کا موقعہ اور کثر کبھی نہیں چھوڑی ‘تر جمان تحر یک انصاف فواد چوہدری

اتوار 4 دسمبر 2016 20:30

پانامہ لیک کیس میں کمیشن بنانے کے مطالبے پر تحر یک انصاف جماعت اسلامی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) پانامہ لیک کیس میں کمیشن بنانے کے مطالبے پر تحر یک انصاف جماعت اسلامی سے ناراض ہوگئی ‘جماعت اسلامی کے پانامہ لیک کیس میںکمیشن بنانے کے مطالبے کو بھی مستر د کر دیا۔

(جاری ہے)

تحر یک انصاف کے مر کز ی تر جمان فواد چوہدری نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ کی حدتک تحر یک انصاف کی حکومت کا حصہ ہے وہاں حکومت اور جماعت اسلامی دونوں کو ایک دوسر ے کی ضرورت ہے باقی جماعت اسلامی نے تحر یک انصاف کی مخالفت اور ہمیں کمزور کر نے کی کا موقعہ اور کثر نہیں چھوڑی ہم جماعت اسلامی کے پانامہ لیک کیس میں کمیشن بنانے کے مطالبہ کو بھی مسترد کرتے ہیں ۔