مطلوبہ ووٹ ہوں تو بلاول بھٹو 2018 میں بھی آئینی طور وزیر اعظم بن سکتے ہیں‘سینیٹر ایس ایم ظفر

وزیر اعظم کیلئے رکن قومی اسمبلی اہلیت ضروری ہے صرف صدر کیلئے 35سال کی عمر کی پابندی ہے ‘وزیر اعظم کے امیدوار کیلئے نہیں ‘گفتگو

اتوار 4 دسمبر 2016 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) ماہر قانون دان سینیٹر ایس ایم ظفر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں مطلوبہ ووٹ ہوں تو بلاول بھٹو 2018 میں بھی آئینی طور وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو کے 2018میں وزیر اعظم بننے کے دعوی پر ایک سوال کے جواب میں سینیٹر ایس ایم ظفر نے کہا کہ آئینی کے مطابق جو شخص قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہو سکتا ہے اس کے پاس اگر قومی اسمبلی میں اراکین اسمبلی کے مطلوبہ ووٹ موجود ہوں تو اسکے وزیر اعظم بننے میں کوئی رکاوٹ نہیں35سال عمر ضرور ہونا بھی لازمی نہیں یہ شرط صرف صدربننے کیلئے ہوتی ہے ۔