2018کے انتخابات میں پی ٹی آئی پورے ملک میں حکومت بنائے گی ، عوام ملک میں ایماندار قیادت کو موقع دینا چاہتے ہیں ، عوام اس ملک میں حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں ، پانامہ لیکس میں ہم نے الزام نہیں لگایا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 4 دسمبر 2016 20:30

2018کے انتخابات میں پی ٹی آئی پورے ملک میں حکومت بنائے گی ، عوام ملک ..

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 2018کے انتخابات میں پی ٹی آئی پورے ملک میں حکومت بنائے گی ، عوام ملک میں ایماندار قیادت کو موقع دینا چاہتے ہیں ، عوام اس ملک میں حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں ، پانامہ لیکس میں ہم نے الزام نہیں لگایا ۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ عوام اس ملک میں حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں اور ملک کو ایماندار قیادت دینا چاہتے ہیں ،2018کے انتخابات میں پی ٹی آئی پورے ملک میں حکومت بنائے گی۔پرویز خٹک نے کہا کہ پانامہ لیکس میں ہم نے الزام نہیں لگایا ۔