اوستہ محمد کے قریب گھریلو ناچاقی کی بناء پردیورنے فائرنگ کرکے اپنی بھابھی کوقتل کردیا

اتوار 4 دسمبر 2016 20:20

جعفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) جعفرآباد کے علاقے اوستہ محمد کے قریب گھریلو ناچاقی کی بناء پردیورنے فائرنگ کرکے اپنی بھابھی کوقتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جعفرآباد کے علاقے اوستہ محمد گوٹھ موج واہ میں گھریلوناچاقی بناء پردیورمحمداعظم نے فائرنگ کرکے بھابھی رانی بی بی کوقتل کردیا اورموقع واردات سے فرارہوگیا۔پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کرلاش کوہسپتال منتقل کردیاجہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا۔پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزم محمداعظم کواسلحے سمیت گرفتارکرلیا۔پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :