وزارت عظمیٰ کاخواب دیکھنے میںکوئی حرج نہیںاورنہ ہی خوابوںپرپابندی ہے‘ 90دن میںکرپشن خاتمے کے نعرہ پر خیبرپختونخوا عوام کو دھوکہ دیا گیا ہے ‘ پاکستان کے باشعورعوام کواس نعرے پر دوبارہ دھوکہ نہیںدیاجاسکتا‘

وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا شانگلہ میں تقریب سے خطاب

اتوار 4 دسمبر 2016 20:20

پشاور۔04دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ وزارت عظمیٰ کاخواب دیکھنے میںکوئی حرج نہیںاورنہ ہی خوابوںپرپابندی ہے‘ عمران خان90دن میںکرپشن خاتمے کے دعوے پرایک دفعہ 2013میںخیبرپختونخواکے عوام کودھوکہ دے چکے ہیںتاہم پاکستان کے باشعورعوام کواس نعرے پردوبارہ دھوکہ نہیںدیاجاسکتا۔

انہوںنے خیبرپختونخوا میںکرپشن کاحشردیکھ لیا،موجودہ پی ٹی آئیحکومت میںکرپشن نہیںہڑپشن کابازارگرم ہے،خان صاحب کاحافظہ کمزورہوگیاہے،بادام اورخشخاش کھایاکریں،وہ بھول گئے ہیںکہ90دن میںکرپشن خاتمے کے نعرہ پر خیبرپختونخوا عوام کوایک دفعہ دھوکہ دیاہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے شانگلہ میں تمام ضلعی وتحصیل کونسلروںکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایم این اے ڈاکٹرعباداللہ،ایم پی اے محمد رشادخان،ضلعی ناظم نیازاحمدخان، سابقہ ایم پی ایفضل اللہ،تحصیل پورن کے ناظم عثمان خان،سابقہ تحصیل ناظم محمدعلی،الپوری تحصیل ناظم محمدطاہرخان،ضلعی صدمسلم لیگ ( ن) انتخاب عالم اورجنرل سیکرٹری بخت عالم بھی موجودتھے۔اجلاس میںمتفقہ طورپرصوبائی حکومت کی طرف مقامی حکومت کے امورمیںبے جا مداخلت کی پروزورمذمت کی گئی اورہرمحاذ پر حقوق کیلئے جدوجہدکرنے کاعہدکیاگیا۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ سیاست میںقدم رکھنے کے بعدہمیشہ فتح سے ہمکنارکیاہے، میری جان ومال شانگلہ کے عوام کیلئے حاضر ہے انہیںنہ کبھی مایوس کیاہے اورنہ کبھی مایوس کروںگا۔انہوںنے کہاکہ شانگلہ میں1ارب50کروڑکی لاگت سے دونئے گرڈسٹیشن بشام اورپورن کی منظوری دی جاچکی ہے،نیا قائم کردہ یونیورسٹی کیمپس کوجلدہی یونیورسٹی کادرجہ دے دیاجائیگا۔

انہوںنے کہاکہ پورن میںنئے قائم کردہ نیشنل بینک آئندہ ماہ سے کام کاآغازکریگاجبکہ پاسپورٹ دفترمکمل طورپرآپریشنل ہے ،بشام خوازہ خیلہ ایکسپریس وے کی فیزبیلیٹی کاٹینڈر22نومبر کو جاری کیا جا چکا ہے‘ جلد عملی کام کاآغازکردیاجائیگا۔انجینئرامیرمقام نے شانگلہ تحصیل مخوزئی کے تینوںیونین کونسلزتحصیل شکولئی،اسماعیل خان اورچوگابائناکاتفصیلی دورہ کیا۔مختلف اجتماعات سے خطاب بھی کیا۔