وزیر اعظم پاکستان اپنی قائد انہ صلاحیتوں سے ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں کھڑا کرنا چاہتے ہیں‘ شیخ آفتاب احمد

اتوار 4 دسمبر 2016 20:20

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اپنی قائد انہ صلاحیتوں سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر کے اپنے ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں کھڑا کرنا چاہتے ہیں جبکہ کچھ مفاد پرست لوگ ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانا چاہتے ہیں ۔زندگی نے وفا کی تو 2018میں بھی ن لیگ کی ہی حکومت بنے گی۔ ان خیالات کا اظہار شیخ آفتاب احمد وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور نے اٹک کے نواحی گاؤں شکردرہ کی ملحقہ آبادی ڈھوک ذوالقاریاں سوئی گیس فراہمی کے ایک بڑے منصوبے کی تقریب کے موقع پر معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس منصوبے پر تین کروڑ چالیس لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے جبکہ تین سو سے زائد گھرانے اس سہولت سے فیضاب ہونگے اس موقع پر سوئی گیس اٹک کے کوارڈینیٹر حنیف نیازی،شیخ سلمان سرور ،سینئر نائب صدر شہزاد سلیم،سیکرٹری جنرل ممتاز خان بالی ،نامزد چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ،وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان،شیخ اعواد صفدر ،شیخ محمد اجمل ،محبت منشی،شمس الرحمان،ملک سہیل اقبال کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ مجھے اٹک کی عوام نے نمائندہ بنا کر جو عزت بخشی ہے میں اس کا پوار حق ادا کرتے ہوئے اٹک کے عوام کی خدمت اور اس کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے بھر پور کوشش کرتا رہونگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شکردرہ گاوں نے ہمیشہ ہر الیکشن میں مجھے کامیاب کرایا تو یہ کس طرح ممکن ہے کہ اس علاقہ کے مسائل کو نظر اندزا کر دوں انہوں نے کہا کہ آج اس ملک میں جتنے بڑے منصوبوں جن میں موٹر وے ،سی پیک ،بجلی کے پراجیکٹ،گوادر بندرگاہ شامل ہیں کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں اسی طرح وزیر اعلی پنجاب بھی اپنے صوبے کو ترقی یافتہ بنانے میں کوشاں ہیںاس موقع پر سلیم شہزاد ،چیئرمین شیخ ناصر محمود،وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان،شمس الرحمان،ملک سہیل اقبال محبت منشی نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :