جہلم،قماربازوں کے خلاف پولیس کا آپریشن کلین اپ

لاکھوں روپے نقد،موبائل،موٹر سائیکل ،برآمد کر کے ملزمان گرفتار،مقدمہ درج

اتوار 4 دسمبر 2016 20:10

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) قماربازوں کے خلاف پولیس کا آپریشن کلین اپ لاکھوں روپے نقد،موبائل،موٹر سائیکل ،برآمد کر کے ملزمان گرفتار،مقدمہ درج۔ قماربازوں کے خلاف پولیس کا آپریشن کلین اپ لاکھوں روپے نقد،موبائل،موٹر سائیکل ،برآمد کر کے ملزمان گرفتار،مقدمہ درج کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹرملک آصف اقبال ایس ایچ او صدر ایس آئی علی اکبر اور اے ایس آئی محمد طفیل نے 09اشخاص کوجواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جن میں سرفراز خان ،نواب خان ،محمد اسحاق،آصف قیوم ،محمد سلیم،اختر ،ہارون الرشید ،شمس شفیق اور محمد صدیق جن کے قبضہ سے رقم مبلغ85800/-،موبائل 5عدد مالیتی7000/-،موٹر سائیکل 3عدد مالیتی2,40000/- کل مالیتی جواء 332800/- روپے اور تاش کے پتے برآمد کر تے ہوئے ملزمان گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :