تمام ضلع سے قابل اور نوجوان اساتذہ کو سامنے لا کر تنظیم کو فعال کیا جائیگا ، پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن

اتوار 4 دسمبر 2016 20:10

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) پنجاب ایجوکیٹر زایسوسی ایشن تمام ضلع سے قابل اور نوجوان اساتذہ کو سامنے لا کر ایسوسی ایشن کو فعال کر ے گی۔تاکہ اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کے لئے آواز بلند کی جائے۔ پنجاب ایجوکیٹر زایسوسی ایشن جہلم کا اجلاس ضلعی صدر چودھری راشد محمود کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں محمد اشفاق حیدر ،کامران یوسف، افضال محمود،مطیع الرحمان،جواد یوسف،وسیم عباس بٹ ،نجم الثاقب،نعمان امتیاز،صغیر شیخ اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایسو سی ایشن کی پچھلے سال کی کار کردگی کا جائزہ لیا گیااور نئے سال کے لیے منصوبہ بندی کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ نئے سال میں پنجاب ایجوکیٹرز ایسو سی ایشن جہلم تمام تحصیلوں میں سے نوجوان اور قابل اساتذہ کو سامنے لا کر ایسوسی ایشن کا حصہ بنائے گی تاکہ جہلم کی سرزمین سے مزید موثر انداز میںاساتذہ کے حقوق کے حصول کے لیے آواز بلند کی جاسکے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے کا آغاز تحصیل دینہ سے جلد کیا جائے گا۔اراکین کا کہنا تھا کہ سکیل اپ گریدیشن،سکولوں کی نجکاری اور اساتذہ کو دی جانے والی ناجائز سزائوں کے معاملے میں جہلم اور پنجاب بھر کی تمام اساتذہ تنظیمیں متفق اور متحد ہیں۔حکومت پنجاب کو جلد ہمارے تمام مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے ورنہ ہم سکولوں کی تالہ بندی اور تدریسی بائیکاٹ کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :