قومی ائیرلائنز کی مانچسٹر سے لاہور آنے والی پرواز میں سیٹ کی تبدیلی تنازع

دو برطانویٍ نژاد د پاکستانی خواتین ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہو گئیں، تھپڑوں اور گھونسوں کا آزادنہ استعمال کیا اور بال نوچتی رہیں

اتوار 4 دسمبر 2016 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) قومی ائیرلائنز کی مانچسٹر سے لاہور آنے والی پرواز میں سیٹ کی تبدیلی کے تنازع پر دو برطانوی نڑاد پاکستانی خواتین ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہو گئیں، تھپڑوں اور گھونسوں کا آزادنہ استعمال کیا اور بال نوچتی رہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائنز کی مانچسٹر سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 710 میں سوار دو برطانوی نڑاد پاکستانی خواتین آسیہ بتول اور عظمی اویس نے دوران پرواز ایک دوسرے پر تشدد شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

سیٹ کی تبدیلی جیسے معمولی تنازعے پر دونوں کی ایک دوسرے سے تکرار ہو گئی۔ اس دوران پائلٹ، عملے اور ساتھی مسافروں نے دونوں کو منع کرنے کے لاکھ جتن کیے۔ آسیہ اور عظمی نے کسی کی بھی ایک نہ سنی بلکہ تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش جاری رکھنے سمیت ایک دوسرے کے بال بھی نوچتی رہیں۔طیارہ لاہور لینڈ ہوتے ہی پائلٹ کی شکایت پر ائیر پورٹ سیکیورٹی نے آسیہ بتول اور عظمی اویس کو حراست میں لے لیا جس کے بعد لاہور کی رہائشی دونوں برطانوی نڑاد خواتین کو اپنی غلطی کااحساس ہوا، دونوں نے تحریری معافی نامہ لکھ کر اپنی جان چھڑوائی۔

متعلقہ عنوان :