ضلع خانیوال میں پولیو کے خاتمے کے لئے مہم19دسمبر کو شروع ہوگی

اتوار 4 دسمبر 2016 20:00

خانیوال۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ کے جاری کردہ ایک مراسلہ کے مطابق ضلع خانیوال میںپولیو کے خاتمے کے لیے گھر گھر پولیو کے قطرے پلانے کی تین روزہ پولیو مہم 19 تا 21 دسمبر 2016 کو شروع ہو گی۔ ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر حافظ غلام مرتضیٰ کسرا نے بتایا کہ ضلع خانیوال میں انسداد پولیو مہم کے دوران 4 لاکھ98 ہزار739پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جس کے تحت 1010 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو گھر گھر ،پبلک مقامات ،ویگن اسٹینڈز،بس اڈوں اورریلوے اسٹیشنوںپر 5سال تک کی عمر کے بچوں کو قطرے پلائیں گی۔ ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر حافظ غلام مرتضیٰ کسرانے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے 5 سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلوائیں او رعمر بھر کی معذوری سے نجات دلائیں۔اگر کسی وجہ سے پولیو ٹیمیں آپ کے گھر نہ پہنچ سکیں تو اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کے مراکز یا بنیادی مراکز صحت سے قطرے ضرور پلوائیں۔پولیو مہم کے دوران ان ٹیموں سے متعلقہ معلومات و شکایات کیلئے پولیو کنٹرول روم ڈی سی او آفس خانیوال کے 065-9200147-148 پر کال کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :