لیہ:خصوصی افراد کی کی بحالی پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،ڈی او سوشل ویلفیئر

اتوار 4 دسمبر 2016 20:00

لیہ۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) خصوصی افراد کی کی بحالی پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ معذور افراد معاشرے کی بھر پور توجہ کے مستحق ہیں ،یہ بات ڈی او سوشل ویلفیئر ظفراقبال کھارا نے سپیشل افراد کے عالمی دن کے موقع پر سپیشل ایجوکیشن سکول کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی،تقریب سے پرنسپل سپیشل ایجوکیشن ملک محمداسلم سہو ،چوہدری رضوان احمد ،پرنسپل سلولرنرسکول خالد ولید ،مس کاوش تصورنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد کی بحالی کے لیے پنجاب حکومت ملازمتوں میں 3فی صد کوٹہ ،یونیورسٹی کی سطح تک مفت تعلیم ،68ہزار خدمت کارڈ کے ذریعے 7کروڑ روپے ماہانہ وظیفہ کی فراہمی ،ووکیشنل ٹریننگ کے تحت ہنر مندبنانے اور کاروبار کے لیے بلاسود قرض کی فراہمی کا عمل جاری ہے اور ضلع لیہ میں 63سپیشل افراد کو ملازمتیں فراہم کرنے کے علاوہ 163افراد کی خدمت کارڈ کے ذریعے مالی امداد کا عمل جاری ہے،تقریب میں سپیشل بچوں نے ٹیبلو ،خاکے ،ملی نغمے پیش کیے اور بہتر پرفارمنس پر شرکاء نے خوب داد دی،تقریب میں ڈی ایس پی صدر طاہر مقصود ،سپیشل ایجوکیشن سکولوں کے طالب علموں اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،ڈی او سوشل ویلفیئر ظفراقبال کھارا کی اپیل پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئرہارون سلطان بخاری کے والد کی وفات پر دعائے مغفرت بھی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :