بھارتی حکومت نے سرتاج عزیز کو امرتسر میں پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا

اتوار 4 دسمبر 2016 20:00

امرتسر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) بھارتی حکومت نے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر شیڈول کے مطابق طے شدہ پریس کانفرنس کی اجازت نہیں دی ۔

(جاری ہے)

بھارتی حکومت نے سفارتی اقدار کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے مشیر خارجہ امور کو ہوٹل سے نکلنے نہیں دیا اورانہیں پریس کانفرنس کرنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی اور وجہ سیکیورٹی وجوہات قرار دے دیں۔

میڈیا کے نمائندوں کو ہوٹل میں جانے اور ان سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی اور اس کے ساتھ ساتھ بھارتی حکام نے بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط کوکانفرنس کی جگہ پر قائم میڈیا سنٹر میں داخل ہونے سے روک دیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر اور بھارتی سیکیورٹی حکام کے درمیان پاکستانی میڈیا سے بات چیت کے دوران بحث بھی ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :