خانانی اینڈ کالیا ایکسچینج کمپنی کے مالک جاوید خانانی نے خود کشی کرلی
محمد علی سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی 8 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی ابتدائی شواہد اکھٹے کر لیے ہیں ، ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ خود کشی کا واقعہ ہے یا کوئی حادثہ تھا، پولیس زیر تعمیر عمارت جاوید خانانی کی ملکیت تھی ، آٹھویں منزل سے ان کی عینک، چپل اور پیسے ملے ہیں، عمارت کے دفتر میں تاجر سلیم زکی کے علاوہ دیگر لوگ بھی موجود تھے، ذرائع جاوید خانانی اپنے بھائی الطاف خانانی کو منی لانڈرنگ کیس میں 20 سال قید اور 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنائے جانے کے بعد 2 ماہ سے ذہنی تناؤ کا بھی شکار تھے
اتوار 4 دسمبر 2016 19:52
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) خانانی اینڈ کالیا ایکسچینج کمپنی کے مالک جاوید خانانی نے مبینہ طور پرایک عمارت سے چھلانگ کرخود کشی کرلی ہے۔پولیس کے مطابق خانانی اینڈ کالیا ایکسچینج کمپنی کے مالک جاوید خانانی نے بظاہر محمد علی سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی 8 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔جاوید خانانی کو انتہائی تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اسپتال پہنچنے کے بعد ڈاکٹرز نے جاوید خانانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد اکھٹے کر لیے ہیں تا ہم ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ خود کشی کا واقعہ ہے یا کوئی حادثہ تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر تعمیر عمارت جاوید خانانی کی ملکیت تھی جس کی آٹھویں منزل سے ان کی عینک، چپل اور پیسے ملے ہیں جب کہ عمارت کے دفتر میں تاجر سلیم زکی کے علاوہ دیگر لوگ بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.