افغان صدر مودی کی زبان بول رہے ہیں، رحمان ملک

پاکستان کے افغانستان پر سب سے زیادہ احسانات ہیں اشرف غنی بھول گئے ہیں، بیان

اتوار 4 دسمبر 2016 19:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) سینیٹر رحمن ملک نے افغان صدر اشرف غنی کے پاکستان مخالف بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زبان بول رہے ہیں پاکستان کے افغانستان پر سب سے زیادہ احسانات ہیں اشرف غنی بھول گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

سینیٹر رحمن ملک نے بھارت میںہوینو الی ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں پاکستان مخالف بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغان صدر اپنی نااہلی چھپانے کیلئے پاکستان کے خلاف زبان درازی کررہے ہیں اشرف غنی اپنے ملک میں افغان طالبان کے سامنے ناکام ہوچکے ہیں۔ اشرف غنی مودی کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ افغانستان نے بھارت کی ایما پر ملا فضل اللہ اور دیگر کو پناہ دی بھارت اور افغانستان کے پاکستان مخالف گٹھ جوڑ کا پہلے ہی کہہ چکا ہوں انہوں نے کہا کہ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا لہجہ سخت ہونا چاہیے تھا دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ (عابد شاہ)