وزیر اعظم کی قیادت میں آج پا کستان کا شمار دنیا کی 10ابھرتی ہو ئی معیشتوں میں کیا جا رہا ہے ، رانا تنویر حسین

ساڑے تین سالوں میں پا کستان کے اندر اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کا ری ہو ئی،کئی ممالک نے عظیم قومی منصوبے سی پیک میںشامل ہو نے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، وزیر دفاعی پیداوار

اتوار 4 دسمبر 2016 19:52

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سا ئنس ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں آج پا کستان کا شمار دنیا کی 10ابھرتی ہو ئی معیشتوں میں کیا جا رہا ہے حکومت کی پا لیسیوں کے با عث ، اقتصادی ، سیاسی استحکام آ یا اور گزشتہ ساڑے تین سالوں میں پا کستان کے اندر اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کا ری ہو ئی غیر ملکی سرمایہ کار پا کستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں جو کہ حکومت کی کا میاب پا لیسیوں کا منہ بو لتا ثبوت ہے کئی ممالک نے عظیم قومی منصوبے سی پیک میںشامل ہو نے کی خواہش کا اظہار کیا ہے توانا ئی بحران ، گیس کی قلت اور دہشت گردی ، لا قانونیت ،مہنگائی اور بدامنی حکومت کو ورثے میں ملی 2013ء میں پا کستان کو نا کا م ریاست قرار دیا جا رہا تھا وزیر اعظم نواز شریف نے ملک کو مسائل کی دلدل سے نکا لنے کے لئے انقلابی نو عیت کے اقدامات اٹھائے جس کی بدولت ملک سے دہشت گردی ، لاقانونیت اور بدامنی کا خاتمہ ہو چکا ہے ملکی ذرمبادلہ ذخائر 24ارب ڈالر سے تجاوزکرچکے ہیں لو ڈ شیڈنگ میں بھی نما یا ں کمی آئی ہے 2017ء لو ڈشیدنگ کا مکمل خاتمہ ہو جا ئے گا گیس کی قلت پر بہت جلد قا بو پا لیں گے ایل این جی گیس کی درآمد سے گیس کی لو ڈشیدنگ میں کمی آئی ہے ملکی انڈسٹری اورگھریلو صارفین کو ایل این جی گیس فراہم کی جا رہی وزیر اعظم کی قیادت میں آج مملکت خداداد ترقی وخوشحالی کی جا نب گا مزن ہے انشا ء اللہ آنیوالی نسل کو ہم خوشحال ،مضبوط اور روشن پا کستان دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ کے نواحی چک 38میں سوئی گیس کی فراہمی کے افتتاح کے مو قع پر منعقدہ ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا پیر اشرف رسول ایم پی اے ، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چیئر مین ضلع کو نسل را نا احمد عتیق انور ، یو سی چیئر مین حاجی شاہد حیات ، ملک نو ید محمود چو ہان ، عقیل احمد بھٹی اور میڈ یا ایدوائزر محمد ندیم گورایہ نے بھی خطاب کیا وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سا ئنس ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا پاکستان کی آزادی ، خود مختاری اور سلامتی کے تھفظ کے لئے پوری قوم ، حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات چا ہتے ہیں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بھارت میں ہو نے والی ہا رٹ ایشیاء کا نفرنس میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ پا کستان مسئلہ کشمیر سمیت بھارت کے ساتھ دیگر تصفیہ طلب امور پر مذاکرات چا ہتا ہے مودی سرکا ر ہٹ دھرمی کی بجا ئے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے اگر اس نے کسی قسم کا ایڈونچر کر نے کی کو شش کی تو اس کا نقصان بھارت کو ہی ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :