کوئٹہ،فرنٹیئر کور نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا

لورالائی کے علاقے سے راکٹ لانچر، فیوز اور گولے برآمد کر کے قبضے میں لے لیا

اتوار 4 دسمبر 2016 19:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) فرنٹیئر کور کے عملے نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے لورالائی کے علاقے سے راکٹ لانچر، فیوز اور گولے برآمد کر کے قبضے میں لے لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور کے عملے نے لورالائی کے علاقے کلی ٹیٹی میں ایک گھر پر چھاپہ مار ا اور وہاں پر تخریب کاری کیلئے چھاپاگیا اسلحہ ایمونیشن جس میں آر پی جی7 کے راکٹ 7 عدد، آر پی جی سیون کے گولی9 عدد اور9 عدد فیوز برآمد کر کے قبضے میں لے لیا تا ہم کوئی گرفتار عمل میں نہیں آئی بتایا جا تا ہے کہ مذکورہ گولہ بارود تخریب کاری کیلئے چھپایا گیا تھا مزید کا رروائی فرنٹیئر کور کا عملہ کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :