سنیارٹی لسٹ پر 100 سے زائد متاثر ہونے والے پولیس افسران نے سی پی او آفس کے گھیرائو کا فیصلہ کر لیا

اتوار 4 دسمبر 2016 19:52

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) سنیارٹی لسٹ پر 100 سے زائد متاثر ہونے والے پولیس افسران نے سی پی او آفس کے گھیرائو کا فیصلہ کر لیا ہے، سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود ان پر عملدرآمد نہیں کیا رہا، پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی خیبر پختونخواہ ناصر خان درانی نے سرے سے ہی سپریم کورٹ کے احکامات کو اہمیت نہ دی ہے۔

جبکہ آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے 100 سے زائد پنجاب پولیس افسران کی سنیارٹی لسٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جس پر سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے افسران نے اب ایک لائحہ عمل مرتب کیا ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے سنیارٹی لسٹ میں تنزلی اور سپریم کورٹ کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے سی سی پی او لاہور کے گھیرائو کے سوا اب کوئی چارہ نہ ہے۔ کیونکہ سنیارٹی لسٹ میں متاثر ہونے والوں نے سپریم کورٹ میں کیس دائر کیا تھا جس پر سپریم کورٹ کی جانب سے واضح احکامات جاری کیے گئے لیکن آئی جی پنجاب اس پر عملدرآمد نہیں کر رہے ہیں جس پر انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب احتجاج کیا جائے جس کے لئے سی سی پی او آفس لاہور کے گھیرائو کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :