حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتیں ایک مرتبہ پھر متحرک

19 دسمبر کو دوبئی میں تمام اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ہوگا ، میزبانی پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرین کرے گی

اتوار 4 دسمبر 2016 19:52

حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتیں ایک مرتبہ پھر متحرک

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتیں ایک مرتبہ پھر متحرک، 19 دسمبر کو دوبئی میں تمام اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ہو رہا ہے۔ جس کی میزبانی پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرین کرے گی۔ سیاسی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ و سابق صدر آصف علی زرداری دوبئی میں حکومت مخالف جماعتوں کا ایک اجلاس مرتب کر رہے ہیں، جس کے لئے تمام اپوزیشن جماعتوں سے اندرون خانہ رابطے شروع ہو چکے ہیں اور تمام اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی بھی کرا دی ہے۔

دوبئی پلان 19 دسمبر سے شروع ہو گا۔ جس میں حکومت کے مخالف تحریک چلانے کیلئے بلاول بھٹی زرداری کی دی جانے والی ڈیڈ لائن پر عملدرآمد اور دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔

(جاری ہے)

سیاسی ذرائع نے بتایا ہے کہ 19 اور 20 دسمبر کو دوبئی میں جو اجلاس ہو گا اس میں پاکستان تحریک انصاف، پاکستان عوامی تحریک، پاکستان مسلم لیگ (ق)، پاک سرزمین پارٹی، ایم کیو ایم، مجلس وحدت الاسلام، ہزارہ کمیونٹی سمیت دیگر تمام پارٹیوں کے سربراہ اور رہنما شرکت متوقع ہے۔ عمران خان کی بھی اس اجلاس میں شرکت ہو سکتی ہے۔ تا ہم کچھ تحفظات رکھے گئے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر علامہ طاہر القادری، چوہدری شجاعت حسین اور دیگر رہنما خصوصی شرکت کریں گے جس کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :