سپورٹس ڈیسک*

پی سی بی نے انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ جنوری میں کروانے کا فیصلہ کرلیا شیڈول میں تبدیلی لاہور رینج کے زونوں کی ٹیموں کے انتخاب کیلئے ٹرائل آج ہونگے

اتوار 4 دسمبر 2016 19:52

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) پی سی بی نے انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ جنوری میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے، سپورٹس ذرائع کے مطابق انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول میں تبدیلی لاہور رینج کے زونوں کی ٹیموں کے انتخاب کیلئے ٹرائل آج ہونگے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کا انعقاد ہر سال مئی جون کے مہینہ میں ہوتا تھا، اس بار ایونٹ کے شیڈول میں تبدیلی کر کے 5 ماہ قبل یہ ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی سی بی نے تمام ریجن کو انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ٹورنامنٹ کروانے کیلئے یکم جنوری کی ہدیت کر دی ہے۔

جس کے بعد لاہور زون کی ٹیموں کے انتخاب کیلئے ٹرائل کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے، پانچ دسمبر کو نارتھ زون، 6 دسمبر کو ویسٹ جبکہ 7 دسمبر کو ایسٹ زون کی ٹیموں کے انتخاب کیلئے ٹرائل لیے جائیں گے۔ انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل زون انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا تا ہم پی سی بی کی جانب سے شیڈول کی تبدیلی کے بعد زونل کرکٹ ٹورنامنٹ مؤخر کر دیا گیا ہے۔ حالیہ ٹرائل کے دوران شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں سے انڈر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ٹرائل میں حصہ لینے کے اہل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :