آنے والے انتخابات میں ڈومکی برادری کی پی بی 28پر میر سکندر خان عمرانی کی حمایت سے ان کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی، سردار شاہنواز عمرانی

اتوار 4 دسمبر 2016 19:52

ڈیرہ اللہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء)چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈیرہ اللہ یار سردار شاہنواز خان عمرانی نے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات میں ڈومکی برادری کی پی بی 28پر میر سکندر خان عمرانی کی حمایت سے ان کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی سب وہ اس نشست پر سب سے مضبوط امیدوار بن کر ابھر ے گئے ،ڈومکی برادری کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ایک سال پہلے اس نشست پر میر سکندر خان عمرانی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پی بی 28کے عوام کی میر سکندر خان عمرانی سے قوی امید یں وابسط کر رکھی ہیں ،انشاء اللہ وہ عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گئے اور تمام قبائل کو ساتھ لیکر چلیں گئے انہوں نے کہاکہ حلقہ کے مسائل سے بھی وہ بخوبی گاہ ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ڈومکی برادری کی طرح دیگر قبائل بھی بہت جلد میر سکندر خان عمرانی کی حمایت کا اعلان کریں گئے ،انہوں نے کہاکہ میر سکندر خان میں وہ تمام صلاحیتیں موجود ہی ںجو ایک اچھے سیاستدان میں ہوتی ہیں ،اگر کامیابی کے بعد انہیںحقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کی تووہ ہمیشہ کیلئے ساس حلقہ کے عوامی نمائندے بن جائیں گئے اورعوام بھی انہیں اپنا قائد تسلیم کریں گئے اگر عوام کی خدمت نہیں کی تو دیگر امیدواروں کی طرح یہ بھی عوام کے ہاتھوں سے شکست کھا جائے گئے ۔