کوئٹہ ، کسٹم کے عملے نے ایرانی ڈیزل سمگل کر نے کی کوشش ناکام بنا دی

ایک کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کا 80 ہزار لیٹر برآمد کر کی2 ٹینکروں کو قبضے میں لے لیا

اتوار 4 دسمبر 2016 19:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) کوئٹہ کسٹم کے عملے نے ایرانی ڈیزل سمگل کر نے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کا 80 ہزار لیٹر برآمد کر کی2 ٹینکروں کو قبضے میں لے لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کلکٹر کسٹم کوئٹہ ڈاکٹر سعید خان جدون کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم سمگلر غیر قانونی طور پر ایرانی ڈیزل اندرون ملک سمگل کر نا چا ہتے ہیں جس پر انہوں نے ڈپٹی کلکٹر کسٹم پروینٹو عبید اللہ خان کی سر براہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس میں سپریٹنڈنٹ مقصود احمد درانی ، انسپکٹر شہزادہ عامر اور جمیل کاکڑ نے دیگر عملے کے ہمراہ ڈھاڈر کے علاقے میں کا رروائی کر تے ہوئے 2 آئل ٹینکروں کو روک کر چیک کیا تو ان میں ایرانی ڈیزل لوڈ تھا جو اندرون ملک سمگل کیا جا رہا تھا کسٹم کے عملے نے ٹینکروں کو تحویل میں لے لیا برآمد ہونیوالی80 ہزار لیٹر ڈیزل کی ٹینکروں سمیت مالیت تقریبا1 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے ڈپٹی کلکٹر کسٹم عبید اللہ خان نے کہا کہ کسٹم کا عملہ بلوچستان بھر میں سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہاہے کسی صورت بھی سمگلنگ کی اجازت نہیں دکی جائیگی ایرانی ڈیزل سمیت دیگر سامان کی سمگلنگ کو بھی ہر صورت روکیں گے اور سمگلروں کے خلاف سخت کا رروائی عمل میں لائینگے ۔

متعلقہ عنوان :