سال کے اختتام پر حلب حکومت کے ہاتھ میں جا سکتا ہے، ڈی میستورا

اتوار 4 دسمبر 2016 19:52

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء)شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی میستورا کا کہنا ہے کہ رواں برس کے اختتام پر مشرقی حلب شامی حکومت کے ہاتھوں میں جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے اس امید کا اظہار کیاہے کہ کسی بھی "خوف ناک معرکی" سے اجتناب کیا جائے گا۔دوسری جانب روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے انکشاف کیا ہے کہ مشرقی حلب سے اپوزیشن کے تمام گروپوں کے انخلائ کو یقینی بنانے کے لیے روس اور امریکا کے درمیان بات چیت ہو رہی ہے۔ شامی اپوزیشن کے مطابق ایسا کرنا ترکی کے زیر نگرانی روس کے ساتھ اس کے مذاکرات میں طے پانے والے نتائج سے پیچھے ہٹ جانا ہو گا۔