سعودی وزیر محنت کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا

الحقبانی کے دور میں مملکت میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا

اتوار 4 دسمبر 2016 19:52

سعودی وزیر محنت کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزکے خصوصی شاہی فرمان کے تحت متعدد اہم حکومتی عہدیداروں کو تبدیل کیا گیا ہے۔ ان میں اہم ترین تبدیلی وزیرمحنت و بہبود آبادی کی بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

شاہی فرمان کے تحت ڈاکٹر مفرج الحقبانی کو وزارت محنت بہبود آبادی کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ علی الغفیص کو نیا وزیرمحنت مقرر کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الحقبانی کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی متعدد اہم وجوہات ہیں۔ ان میں اہم ترین وجہ ان کا ویڑن 2030ئ کے اہداف پورے کرنے میں ناکام رہنا اور سعودی نوجوانوں میں بے روزگاری میں اضافہ بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :