ٹرمپ کی جیت،پینسلوینیا میں دوبارہ گنتی کی درخواست واپس

اتوار 4 دسمبر 2016 19:51

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) امریکہ میں گرین پارٹی نے پینسلوینیا میں ریاستی سطح پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست واپس لے لی ہے۔

(جاری ہے)

معروف غیر ملکی نشرئاتی ادارے کے مطابق عدالتی بیان میں کہا گ?ا ہے کہ عدالت کے حکم کے مطابق گرین پارٹی کے ووٹرز دس لاکھ امریکی ڈالر کی ضمانت پیر تک ادا نہیں کر سکے۔پارٹی کی سربراہ جل سٹین نے میشیگن، وسکانسن اور پینسلوینیا میں صدارتی انتخابات کے لیے ڈالے جانے والے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے پر زور دیا تھا۔ان تینوں ریاستوں میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرمتوقع طور پر بہت کم ووٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :